5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40
وفاقی حکومت50کروڑ ڈالر مالیت کے غیرملکی بانڈز جاری کرے گی
جنگ نیوز -
کراچی… وفاقی حکومت رواں مالی سال 50 کروڑ ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرے گی۔سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ حکومت رواں سال 50 کروڑ ڈالرر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2011 تک حکومت نے بینکوں سے 648 ارب روپے قرض حاصل کیا جبکہ حکومت نے زیر گردش قرضوں کے خاتمے کے لیے 391 ارب روپے ادا کیے ہیں۔ وقار مسعود نے بتایا کہ اس وقت ملک کے غیر ملکی قرضے61 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر کے ہیں۔