5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:52
پیپرا قوانین کے اطلاق سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے،فیصل صالح حیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وفاقی وزیر ہاوٴسنگ اینڈ ورکس فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ اگر ہر سرکاری ادارے میں 2004 کے پیپرا قوانین کا اطلاق ہو جائے تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ فیصل صالح حیات سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پیپرا قوانین سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پیپرا قوانین کے تحت تمام سرکاری محکمے پابند ہیں کہ کسی بھی چیز کی خریداری سے پہلے اشتہار دیں۔ فیصل صالح حیات نے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس اور اس کے ذیلی اداروں کے 86 افسران کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارک دی اور کہا سرکاری افسران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے پیسے پیسے کا حساب رکھیں اور اسے ضائع نہ ہونے دیں۔