6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:18
نواز شریف آج دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے
جنگ نیوز -
لاہور ... پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دو روزہ دورے پرآج جمعہ کو لاہور سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ دورہ کوئٹہ کے دوران وہ صوبے کے سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں اور پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف، اقبال ظفر جھگڑا ایم این اے سردار ایاز صادق اور دیگر قائدین کو ایئرپورٹ سے جلوس کی شکل میں ایم پی اے ہوسٹل لایاجائیگا جہا ں وہ نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے۔جمعہ کی سہ پہر وہ بگٹی ہاوس جائیں گے جہاں ان کی ملاقات جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی سے ہوگی بلوچستان مسلم لیگ ن کیصوبائی صدرسردار ثنا اللہ زہری کی جانب سے میاں نواز شریف کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیاجائیگا جس میں بلوچ اور پشتون اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار بھی شرکت کرینگے عشایہ کے بعدمیاں نواز شریف ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرینگے اور ہفتہ کی صبح گیارہ بجے مقامی ہوٹل میں صوبائی کونسل اجلاس میں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیاجائیگا اس کے بعد تاجروں سمیت مختلف وفود سے ملاقات کرینگے اور لاہور روانگی سے قبل صحافیوں سے بھی بات چیت کرینگے۔