6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:29
پشاور: مختلف علاقوں میں گیس کا بحران،شہری پریشان
جنگ نیوز -
پشاور: مختلف علاقوں میں گیس کا بحران،شہری پریشان
پشاور…پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔پشاورکے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ہے۔ صدر اور اندرون شہر میں وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ جبکہ دن اور رات کے اوقات میں گیس کا پریشر بھی انتہائی کم رہتا ہے۔ گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ شہریوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پشاور اور نواحی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ اور خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ پشاور اور نواحی علاقوں میں تقریبا اڑھائی ماہ بعد بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اور درجہ حرارت مزید کم ہوگیا ہے۔ بارش کے باعث پشاور میں طویل عرصے سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہو گیاہے۔ خشک موسم کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھ گئی تھیں۔ جن میں کافی حد تک کمی آئی گی۔ حالیہ بارش کے فصلوں پر بھی خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے۔