تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29

بابراعوان،لطیف کھوسہ عدالتوں کے نام پرپیسے لینے میں مشہور ہیں، رانا ثناء

جنگ نیوز -


لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بابر اعوان اور سردار لطیف کھوسہ عدالتوں کے نام پر پیسے لینے میں مشہور ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی توہین کرنے پر بابر اعوان کا لائسنس منسوخ ہو جانا چاہیے۔ گورنر کی جانب سے بلوں کو واپس بھجوانے سے لگتا ہے وہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں لوٹ مار کو چھپانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے سے ایک ماہ قبل ہو سکتے ہیں،سینیٹ الیکشن عمل آئینی طور پر 11 فروری سے شروع کیا جا سکتا ہے،،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت نئے صوبوں کی بات بدنیتی پر مبنی ہے ،انکی ضرورت پر غور کیلئے اٹھارویں ترمیم کی طرح کمیٹی بننی چاہیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.