تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:41

ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے آگاہی مہم شروع، بادشاہی مسجد میں سیمینار کا انعقاد

جنگ نیوز -


لاہور...ڈینگی سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ خطیب مساجد میں لوگوں کو ڈینگی مرض سے بچاوٴ کے لئے آگاہی مہم شروع کریں۔ بادشاہی مسجد میں ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ عوام کے تعاو ن کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور پانی کو جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھر کی افزائش ہی نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اپنی مساجد میں سیمینار منعقد کرائیں اور لوگوں میں اس مرض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.