7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:57
قصورمیں موسم سرما کی پہلی بارش
جنگ نیوز -
قصور . . . . . . . قصور اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے سے لوگوں کو سکون اور پرُفضا میں نکھار پیدا ہو گیا۔قصور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ناصرف موسم میں نکھار پیدا ہو گیا بلکہ خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خاتمے پرلوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔شہر میں بارش ہو جانے سے جہاں ایک طرف لوگوں نے سردی کے پکوانوں کی خریداری کے لیے رخ کیا تو دوسری جانب رکشہ ڈرائیوروں اور ٹانگے والوں کی بھی چاندی ہو گئی اور انھوں نے لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے منہ مانگے دام وصول کیے۔بارش کے موسم کا مزہ لینے کے لیے کئی منچلے بھی اپنی اپنی موٹر سائیکلوں پر شہر کا گشت کرتے نظر آئے۔