7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:8
لاہور:پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،4 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . .لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں پولیس نیایک پتنگیں بنانے کی فیکٹری چھاپہ مار کر سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر کہ گلشن راوی ای بلاک کے علاقہ میں کچھ لوگ ایک فیکٹری میں پتنگیں بنانے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انھیں فروخت کرنے کا غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں۔جس پر پولیس نے فیکٹری پرچھاپہ مار کر سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں اور فیکٹری میں موجود 4 ملزمان محمد اشفاق،محمد جلال،آفاق اور حاجی مشتاق کو گرفتار کر لیا۔