7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:19
پنجاب میں دھند کے باعث ٹریف حادثات،3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج جاری ہے۔ قصور کی تحصیل پتوکی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں اسکول جانے والے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،موٹرویبھی کئی گھنٹے بند رہی۔ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد سردی میں شدت کیساتھ شہر اور گردونواح میں شدید دھند چھا گئی جوصبح تک جاری رہی،صبح سویرے دھند کے دوران قصور کے شہر پتوکی میں اوور ہیڈ برج پرتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی، جس سے تین بہن بھائی پندرہ سالہ بشیر،،دس سالہ جاوید اورآٹھ سالہ عائشہ موقع پر دم توڑ گئے،، تینوں نوعمر بہن بھائی اسکول جا رہے تھے ،،موٹروے پولیس کے مطابق فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک موٹروے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ لاہورسے خانیوال تک جی ٹی روڈ پر بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے،تاہم ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو موٹر وے کو کھول دیا گیا ہے۔دھند کے باعث اندرون اوربیرون ملک پروازوں کاشیڈول بھی بری طرح متاثرہوا، دبئی سے آنے والی فلائٹ پی کے 624 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔کویت،شارجہ،بنکاک اورمسقط سے آنیوالی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔مانچسٹر سیلاہور آنیوالی فلائٹ کو دھند کے باعث سیالکوٹ اتارنا پڑا۔