7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:52
اپنے ہاف سے گول کر نے والا دنیا کا چوتھا گول کیپر
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…امریکی گول کیپر کی غیر معمولی کِک،اپنے ہاف سے گیند مخالف ٹیم کے گول میں پہنچا کر سب کو حیران کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق فٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جس کے دوران کب کیا ہو جائے اسٹیڈیم میں بیٹھا تما شائی بھی نہیں جانتا۔حال ہی میں برطانیہ میں کھیلے جانے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران گول کیپر نے ایک غیر معمولی کِک لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ ٹم ہوورڈ نامی اس گول کیپرنے اپنے ہاف میں کھڑے ہو کر گیند کوکِک لگائی اور100گزکا فاصلہ طے کرتی ہوئی گیند مخالف ٹیم کے گول میں جا پہنچی۔ اس کارنامے کی انجامی دہی کے بعد Timنے 100گز کے فاصلے سے گول کرنے والے دنیا کے چوتھے گول کیپر ہو نے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے ۔