تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:52

لیاری کے مکینوں کی ریلی میں چند شر پسند وں نے صورتحال خراب کی، شازیہ مری

جنگ نیوز -
کراچی...وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لیاری کے مکینوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شامل چند شر پسند لوگوں نے امن و مان کی صورتحال خراب کی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مظاہرہ اور احتجاج کرنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے لیاری پیکیج میں 2 ارب 30 کروڑ اور وفاقی حکومت نے 60 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لیاری میں کالج اور اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی کے علاوہ کارڈیو ویسکیولر اسپتال اور پارک بنائے جارہے ہیں لیکن گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں چند شرپسند لوگوں نے شامل ہوکر لیاری کے عوام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.