تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:30

پشاور میں بجلی کی طویل بندش ، معمولات زندگی درہم برہم

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی، بڈھ بیر اورداودزئی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی ترسیل بند رہتی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج سے برقی آلات ناکارہ ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ پیسکو حکام لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ممکن ہو۔ جبکہ پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں جبکہ اضافی لوڈ شیڈنگ سینٹرل کنٹرول روم اسلام آباد سے ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.