تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:52

یونان میں شدید برف باری ، نظام زندگی مفلوج

جنگ نیوز -
ایتھنز …جنگ نیوز…یونان میں شدید برف باری اور خراب موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش ، برف باری ا ور خراب موسم کے باعث یونان کے شمالی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق وسطی مقدونیہ میں ایک کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ یونان اور ترکی کو جدا کرنے والے دریائے ارداس میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہوگیا ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ حکام نے سیلاب سے درجنوں مویشیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.