8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:57
کینیا میں موجود برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… برطانوی حکومت نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وہاں پر موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دو روز قبل نیروبی پولیس کے سربراہ نے مقامی اخبار کو بتایا تھا کہ نیروبی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔ برطانوی فارن آفس سے جاری بیان کے مطابق کینیا کی حکومت نے دہشتگردی کے حملوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دہشتگرد کینیا کے اداروں، عوامی مقامات اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بیان میں کینیا میں موجود برطانوی شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔