تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:41

محسن خان کوالی فائڈ نہیں،پروفیشنل کوچ کی تقرری کی جائیگی،ذکا اشرف

جنگ نیوز -


حیدرآباد…پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ محسن خان کوالی فائڈ کوچ نہیں ، قوم ٹیم کیلئے پروفیشنل کوچ کی تقرری کی جائے گی۔نیاز اسٹیڈیم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہ محسن خان کی بہت عزت کرتے ہیں،لیکن وہ کوالی فائڈ کوچ نہیں،قومی ٹیم کیلئے پروفیشنل کوچ کی تقرری کی جائے گی،لیکن اس بارے میں فیصلہ تین رکنی کمیٹی کریگی۔انہوں نے کہا کہ دانش کنیریا انٹی گریٹی کمیٹی سے کلیئرہوگئے تو انہیں ٹیم میں جگہ بھی مل جائے گی،انہوں نے کہاکہ وہ پاک بھارت سیریز کی بحالی چاہتے ہیں،اس سلسلے میں سفارتی سطح پربھی کوششیں جاری ہیں۔ذکااشرف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی کمیٹی اسی ماہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے آئے گی،اپریل میں بنگلادیش کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.