9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:9
نیلم جانے والی بس کو حادثہ،4افراد جاں بحق،20زخمی
جنگ نیوز -
مظفرآباد … مظفرآباد سے نیلم جانے والی مسافر بے قابو ہو کر پہاڑی سے ٹکراگئی حادثے میں چارافرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے وادی نیلم کے علاقیلوات جانے والی مسافر بس بے قابو ہوکر مظفرآباد سے 18 کلومیٹر دورکے قریب موڑکاٹتے ہوئے پہاڑی سے ٹکراگئی۔حادثے میں دوافرادموقع پر جاں بحق او ر22 زخمی ہوگئے جن میں سے دوشدید زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم تو ڑدیا۔عینی شاہدین کے مطابق بس کی رفتاربے قابو ہوکر پہاڑی سے ٹکراگئی اور حادثہ پیش آیا۔