9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:20
کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی،دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…سی آئی ڈی پولیس نے کراچی میں ریگل چوک پر کارروائی کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ان کی ایک ٹیم نے صدر میں ریگل چوک پر کارروائی کرکے ملزمان شکیل اور محمد فہیم کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے دو پستول برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق دو نوں ملزمان اولڈ سٹی ایریا کے علاقے کھارادر اور کلاکوٹ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔