9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31
لاہور :یلو کیب اسکیم میں گاڑی نہ ملنے پر لڑکی کاہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کی رہائشی ایم اے پاس لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی یلو کیب اسکیم کے تحت گاڑی نہ ملنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ملتان روڈ کی رہائشی حنا احتشام نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ سول سوسائٹی کے ایک متحرک عہدے دار کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے یلو کیب گاڑی کے لئے تمام قواعد و ضوابط پورے کئے، وہ میرٹ پرپورا اترتی ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں گاڑی فراہم نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے کا نوٹس لے۔