9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31
وی سی پنجاب یونیورسٹی کی دوبارہ تعیناتی،مجاہدکامران کی ہائیکورٹ طلبی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی کنٹریکٹ پر دوبارہ تقرری کے خلاف درخواست پر کارروائی 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ڈاکٹر مجاہد کامران کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وائس چانسلر کے عہدہ پر ریٹائر ہونے کے بعد اسی شخص کا اس عہدہ پر دوبارہ عبوری تقرر کر دیا جائے۔عدالت کے روبرو پروفیسر مغیث الدین نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی بطور قائم مقام تقرری کے آئینی اور قانونی جواز کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق وائس چانسلر کے عہدہ پر چار سال تعینات رہنے والے کی دوبارہ اسی عہدہ پر تقرری نہیں کی جا سکتی۔