تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31

لاہور:جسم فروش گروہ کے قبضہ سے19سالہ لڑکی بازیاب

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے جسم فروش گروہ کے قبضہ سے انیس سالہ لڑکی کو دو سال بعد بازیاب کرا کے اسے ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مہوش کو اغوا کرنے والی ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ مہوش کو عدالتی حکم پر ایس پی عمر ورک نے کراچی کے علاقے ملیر سے بازیاب کیا تھا۔ مہوش نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اسے اغوا کر کے مختلف شہروں میں لے جا کر رکھتے رہے جہاں اس سے زبردستی جسم فروشی کرائی جاتی تھی۔ مہوش نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ جس پر عدالت نے اسے ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ اس موقع پر ماں بیٹی ایک دوسرے سے لپٹ کر روتی رہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.