9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42
منصور، حقانی اور وفاق2دن میں گواہوں کی فہرست مہیا کریں،میموکمیشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…میمو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشننے حکم دیا ہے کہ منصوراعجاز، حسین حقانی اور وفاق2دن میں اپنے گواہوں کی فہرست مہیا کریں۔اس موقع پر کمیشن نے حکم دیا کہ منصور اعجاز کو پاکستان آنے پر آرمی یا پولیس کا ایک چھوٹا یونٹ فراہم کیا جائے اور اگر حسین حقانی کوسیکیورٹی خدشہ ہے تواٹارنی جنرل سیکیورٹی فراہم کرنیکے لیے اقدامات کریں۔کمیشن نے مزید کہا کہ حکومت بلیک بیری پیغامات کیلیے کینیڈین ہائی کمیشن کے ذریعے درخواست بھیجیدھر عدالتی کمیشن نے حکم دیا ہے کہ منصور اعجاز کو ملٹی پل ویزا دیا جائے،جبکہ اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ویزے کیلیے منصور اعجاز کی 2تصاویر وائٹ بیک گراوٴنڈ کیساتھ چاہئیں۔دریں اثناء اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انکے موکل منصور اعجاز 16 جنوری کو صبح 9 بجے کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میرے موکل کو دھمکیاں مل رہی ہیں، لہذٰا منصور اعجاز کی سیکیورٹی آئی ایس آئی کو دی جائے وفاقی حکومت کی کسی ایجنسی کو منصور اعجاز کی سیکیورٹی نہ دیجائے۔انھوں نے کہا کہ آرمی کو منصور اعجاز کے پاکستان آنے پر سیکیورٹی فراہم کرنیکی اجازت دیجائے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جسکے خلاف منصوراعجاز لکھتے رہے انہی سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔