9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42
سپریم کورٹ کی آزادی کیلئے وکلا، عوام کو متحرک کرنیکا کا مطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اللہ بخش گوندل نے سپریم کورٹ بار کے صدر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلا اور عوام کو متحرک کیا جائے۔سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور چیرہ دستی کا مداوا اور تدارک کرنے کے لئے وکلا اور عوام کو متحرک کرنا ضروری ہے۔اسٹیل ملز، ریکوڈک، این آر او اور میمو گیٹ جیسے مقدمات میں چیف جسٹس پاکستان نے قوم کے معاشی، معاشرتی اور سیاسی حقوق کا دفاع کیا تو صدر، وزیراعظم، وزرا اور بیوروکریٹس جیسے طاقت ور افراد نے ان کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ کریں۔