9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42
پنٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔پنٹنگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 19 جنوری سے مختلف شہروں میں شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں سندھ خیبر پختونخواہ ، پنجاب فیڈرل ایریا اور بلوچستان شامل ہیں۔ ایونٹ کے میچز کراچی اسلام آبادفیصل آباد، لاہور،پشاور، ملتان اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔فائنل 18 سے 22 فروری تک اسلام آباد میں ہوگا۔ سابق کپتان شعیب ملک اورکامران اکمل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔