9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:42
وفاق کے رواں چھ ماہ میں 1383ارب روپے کے اخراجات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے 133 ارب روپے کی بچت کی اوربجٹ میں مختص 1383 ارب میں سے 1250 ارب روپے خرچ کیے جبکہ مالی خسارہ 570 ارب روپے رہا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک بجٹ کے 45 فی صد اخراجات کیے گئے، جبکہ 50 فی صد اخراجات کیے جاسکتے ہیں۔ پہلے 6 مہینوں میں 1383 ارب کی بجائے 1250 ارب خرچ کیے گئے۔ بجلی کے لیے 58 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ رواں مالی سال وفاق نے بجلی کے لیے 122 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی تھی جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کے لیے 24 ارب روپے کی سبسڈ ی اس کے علاوہ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ریلوے کے لیے 15 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کیے گئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 30 ارب روپے جاری کیے گئے۔