9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53
رحمان ملک کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب نفری کو تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کی 5ہزار آسامیوں کو پرکرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں۔وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس میں اسلام آبادمیں موجود پولیس،رینجرز اور ایف سی کی تمام نفری کو بروئے کار لاتے ہوئے تعینات کرنے کا حکم دیاگیا۔وزیرداخلہ نے وفاقی دارالحکومت کے پولیس جوانوں کے لئے خصوصی میس اور فاسٹ فوڈپوائنٹ قائم کرنے، ہرپولیس اہلکارکامیڈیکل چیک اپ کرانیکی ہدایت کی۔جبکہ انہوں نے چیف کمشنر کو پولیس اہلکاروں کی انشورنس کرانے کا انتظام کرنیکی ہدایت بھی کی۔وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ ایف نائن پارک میں پبلک کارنر قائم کرنے کا منصوبہ جلد مکمل کیاجائے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو گرم کپڑوں کی وردی فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے پولیس چیک پوسٹوں میں لکڑی جلانے پر پابندی لگادی ہے۔