9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53
پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی
جنگ نیوز -
دبئی…پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور ہوم سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے،جہاں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ،چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں دبئی پہنچی ،جہاں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک مکمل سیریز میں ایکشن میں ہو گی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا،دبئی ائیر پورٹ پر ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ٹیم یکجا ہو کر کھیل رہی ہے،سب کی توجہ کھیل پر ہے،سیریزمیں اچھا مقابلہ ہو گا۔