تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53

فلور ملوں نے آٹا 4 روپے کلو مہنگا کر دیا

جنگ نیوز -


لاہور…پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن نے گندم کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی من اضافے کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں پاکستا ن فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نعیم بٹ اور عاصم رضا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں گندم کے 80 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں اس لئے گندم کی برآمد کی اجازت دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی نسبت گندم کی قیمت 50 ڈالر تک کم ہے ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو جگا ٹیکس قراردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.