تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53

برطانوی باکسر عامر خان کی اپیل کی سماعت انیس جنوری کو ہوگی

جنگ نیوز -


نیویارک…انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے ایک بیان کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کی اپیل کی سماعت انیس جنوری کو نیویارک میں ہو گی ،اس میں مشکوک شخص مصطفی امین بھی موجود ہوں گے۔انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر Jeanette Salazar کے مطابق انیس جنوری کو اپیل کی سماعت کے موقع پرمصطفیٰ امین سے ان پرلگائے گئے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی، انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ امین آئی بی ایف سے وابستہ ہیں،سماعت سے پہلے ان پر میڈیا سے بات چیت پرپابندی ہے، دوسری جانب مصطفی امین نے نجی ویب سائٹ پر پیغام چھوڑا ہے کہ جو مجھ پر دھوکہ دینے کا الزام لگارہے ہیں،اب اس الزام کو ثابت بھی کیاجائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.