تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53

لاہور :میوزیکل شو میں کلچرل کمپلیکس میں بھگڈر،3طالبات جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں کلچرل کمپلیکس میں میوزیکل شو کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین طالبات جاں بحق ہوگئیں، پولیس اور ریسکیو ذرائع نے پانچ طالبات کے بے ہوش ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے اسکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لاہورکے ایک نجی کالج کا کلچرل کمپلیکس میں کنسرٹ منعقد ہوا تھا، جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل تھیں، تاہم پروگرام کے اختتام پر اچانک بھگدڑ میچ گئی جس کے نتیجے میں تین طالبات کی ہلاکت اورپانچ کے بے ہوش اطلاع موصول ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ کے دوران سیکیورٹی نے بھی لاٹھی چارج کیا تھا ،ہجوم کے باعث لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل ۔ ریسکیو کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں ٹریفک جام ہوگیا ہے۔والدین صورتحال سے پریشان ہے اور وہ اس بھگدڑ والی جگہ پر پہنچ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.