تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:9

یونان:مسلمانوں عید میلاد النبی پر ایک ہی جلوس نکالنے پر متفق

جنگ نیوز -
ایتھنز…سکندرریاض چوہان…یونان میں آباد پاکستانی اور دیگرمسلم ملکوں سے تعلق رکھنے والی تمام مذہبی جماعتوں نے اس سال عید میلاد النبی کا ایک ہی جلوس نکالنے پراتفاق کیا ہے۔حضرت سلطان باہوٹرسٹ یونان میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں جس میں تحریک منہاج االقرآن یونان کے راناوقار اورطارق شریف،حضرت سلطان باہوٹرسٹ یونان کے علامہ رفاقت علی قادری،ضیاالامت فاوٴنڈیشن یونان کے حافظ شاہد ،دعوت اسلامی یونان کے آصف عطاری اورمختلف مساجد کے آئمہ کرام نے کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی جس میں کافی غوروخوض کے بعد تمام جماعتوں کے نمائندگان نے اس پر اتفاق کیاکہ عیدمیلاد النبی کاجلوس ایک ہی نکالاجائے گاکیونکہ یونان اورپاکستانی کمیونٹی کے حالات کے باعث مذہبی تفرقہ اورگروپنگ نہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کوہوش مندی اوربالغ نظری کامظاہرہ کرناچاہیے۔اجلاس میں ضابطہ اخلاق پرمتفقہ طورپر یہ اعلان کیاگیاکہ کوئی بھی مذہبی جماعت اپنی جماعت کاجھنڈا یابینر لے کرشریک نہیں ہوگی اورکوئی بھی تنظیم اپنابینر لے کرشامل نہیں ہوگی تمام افراد اتفاق رائے سے منظورکیے جانے والے جھنڈے اوربینرز کوجلوس کے لیے استعمال کیاجائے گااورتمام جماعتوں کی مشترکہ قیادت میں جلوس نکلاجائے گا۔عیدمیلاد النبی کے جلوس کے لیے تاریخ اوروقت کااعلان بعد میں کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.