تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:9

سہ روزہ میچ،انگلینڈنے کمبائنڈ الیون کو ہرا دیا

جنگ نیوز -
دبئی…متحدہ عرب امارت میں موجود انگلینڈ نے کمبائنڈ الیون کے خلاف پہلا تین روزہ میچ تین وکٹ سے جیت لیا،فاتح ٹیم 11جنوری سے پی سی بی الیون کے خلاف سہ روزہ میچ کھیلے گی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کمبائنڈ الیون دوسری اننگز میں 164رنز بنا سکی،محمد شہزاد نے 74رنز بنائے،پہلی اننگز کے خسارے کے باعث انگلینڈ الیون کو 261رنز کا ہدف ملا جو اس نے سات وکٹ پر حاصل کر لیا،کپتان اینڈریو اسٹراس نے78اور اسٹیو ڈیوس 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.