تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:9

جاوید ملک نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور اور اوورسیز پاکستانی نامزد

جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے ممتاز صحافی ،اینکر پرسن اور سابق سفیر جاوید ملک کو اپنا مشیر برائے خارجہ امور اور اوورسیز پاکستانیز نامزد کیا ہے۔ دبئی میں مقیم جاوید ملک صحافی اور اینکر پرسن ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ فورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور بین الاقوامی جریدے انٹرنیشنل ڈپلومیٹ کے ایڈیٹر ان چیف بھی ہیں اور جنگ گروپ سے منسلک اخباروں میں کالم بھی لکھتے ہیں ۔اس سے پہلے وزیر اعظم گیلانی نے انہیں پاکستان کا سفیر عمومی نامزد کیا تھا، تقریباً ایک سال پہلے انہوں نے بحیثیت سفیر عمومی استعفیٰ دے دیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں جاوید ملک نے بتایا کہ بحیثیت سفیر عمومی انہوں نے کبھی بھی حکومت پاکستان سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی،نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں اس وقت نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جن کی قیادت سے ملک موجودہ چیلینجز سے باہر نکل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.