تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9

نیوجرسی :ہرن شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے دکان میں گھس گیا

جنگ نیوز -
نیو جرسی. . . .. . . امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ہرن شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے دکان میں گھس گیا۔نیو جرسی کے قصبے وڈ بری ہائٹس کا دکاندار اس وقت حیران رہ گیا جب ایک ہرن اس کی دکان کا دروازہ توڑتا ہوا اندر گھس آیا۔ خوش قسمتی سے ہرن کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم لگتا ہے کہ ہرن کو دکان میں کوئی چیز پسند نہیں آئی اور وہ کچھ لیے بغیر ہی جتنی تیزی سے آیا تھا ویسے ہی لوٹ گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.