5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ناکامیوں کو مسکراتے ہوئے تسلیم کرنا آگیا ہے،پریٹی زنٹا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8624 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اورانڈین پریمئیر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کی فرنچائز کی مالک پریٹی زنٹا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ناکامیوں کو مسکراتے ہوئے تسلیم کرنا سیکھ لیا ہے? T20لیگ میں اپنی ٹیم کی پے در پے ناکامیوں سے دلبرداشتہ اور مایوس پریٹی نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ پیغام درج کیا ہے کہ اس سال انہوں نے اپنی ذات کو کافی حد تک تسخیر کیا اور ماضی کی بہ نسبت خود کو سمجھنے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے ? رواں سال کے اوائل میں جہاں پہلے پریٹی کی ان کے بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہیں وہیں اب ان کی ٹیم کی خراب کارکردگی نے انہیں حد درجہ مایوس کیا ہے لیکن انہوں نے تمام ناکامیوں اور شکستوں کو کھلے دل اور دماغ کے ساتھ تسلیم کرتے ہوئے بلند عزم ہونے کا اظہار کیاہے?