5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایل پی جی کی قیمت میں12ہزار روپے فی ٹن کمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8624 -
اسلام آباد…جام شورو جائنٹ وینچرز لمیٹڈ نے مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں12 ہزار روپے فی ٹن کمی کردی ہے? یہ بات صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اسلام آباد میں جیو نیوز کو بتائی? انہوں نے بتایاکہ اسJJVL نے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت65 ہزار864 روپے سے کم ہوکر53 ہزار536 روپے ٹن کردی گئی ہے? انہوں نے بتایاکہ اس طرح آئندہ دو دن میں گھریلو سیلنڈر143 روپے اور صنعتیسلنڈر 550 روپے سستا ہوجائے گا? عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت12 روپے فی کلو کم ہوجائے گی? ادھر وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل آیندہ دو سے تین روز میں کنڑ اور بوبی فیلڈ سے500 ملین ٹن ایل پی جی کی فراہمی کے لیے بولی طلب کرے گی?