تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نسیم حمید تا حال انعامات کے وعدوں کے پورا ہونے کی منتظر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8624 -
کراچی…قومی ایتھلیٹ نسیم حمیدکوجنوبی ایشیا کی تیز ترین اتھیلیٹ کا اعزاز جیتنے پرحکومت اور دیگراداروں کی جانب سے بڑے بڑے انعام کے اعلانات تو کیے گئے لیکن تاحال نسیم حمید ان کی منتظر ہیں،،،وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ فلیٹ بھی ابھی تک نہیں مل سکا???کراچی میں جیو نیوز سے گفت گو میں نسیم حمید نے کہا کہ وزیر اعظم نے فلیٹ اور سینیٹ نے پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال انہیں یہ نہیں ملے، نسیم حمیدنے کہا کہ بعض وزرا ،،،اسپورٹس ٹرسٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی کیش ایوارڈز کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک ان کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقوم بھی نہیں دی گئیں? نسیم حمید نے کہا کہ وہ ابھی جس مکان میں رہائش پذیر ہیں وہاں بہت مسائل ہیں،اس لیے عارضی طور پر اپنے ماموں کے گھر شفٹ ہورہی ہیں، نسیم حمید نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو خطوط بھی لکھے ہیں،لیکن جواب یہی آیا ہے کہ معاملہ پراسس میں ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.