5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان سے ایٹمی پھیلاو? کا امکان نہیں لیکن این پی ٹی پر دستخط کرے، اوباما
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کے حفاظتی اقدامات پر اعتماد ہے،اورپاکستان کی جانب سے ایٹمی پھیلاو کا امکان نہیں لیکن وہ دیگرممالک کی طرح این پی ٹی پر دستخط کرے?ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تناؤ میں کمی لانے کے لیے کرداراداکرنا چاہتے ہیں?واشنگٹن میں دوروزہ جوہری تحفظ کانفرنس کے اختتام پر امریکی صدر باراک اوباما نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورارجنٹائن نے اپنے جوہری مواد اور بندرگاہوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتربنانے اورایٹمی ا سمگلنگ کے خلاف موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے?ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کو سیکیو رٹی کا مسئلہ درپیش ہے?جوہری دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا تمام ممالک کی ذمے داری ہے اس سلسلے میں جوہری ہتھیاروں کے تحفط کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے?انھوں نے کہا کہ جوہری سلامتی کانفرنس کے شرکا نے4 سال میں ایٹمی مواد کی حفاظت پر اتفاق کیا ہے?اورامریکابھی اپنی جوہری سیکیورٹی کو مزید بہتربنائے گا? ایٹمی دہشت گردی امریکا سمیت تمام ممالک کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے?اقوام عالم جوہری اسلحے کی حفا ظت کی پابند ہیں?تاکہ ایٹمی ٹیکنالوجی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جائے? کانفرنس میں امریکا اور باقی دنیا کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں? عالمی رہنماوں نے وعدے پورے کیے تو دنیا محفوظ ہوجائے گی ?ایران کے ایٹمی تنازع پرصدر اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کا حق حاصل ہے لیکن اسے جوہری ہتھیاربنانے نہیں دیں گے اوراس پر پابندیاں لگائی جائیں گی جس کے لیے چین بھی مدد کررہا ہے?تاہم دنیا کے کئی ممالک کے ایران کے ساتھ اقتصادی رابطے ہیں?