5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایم ڈی پی آئی اے ادارے کو خسارے سے نجات دلانا چاہتے ہیں،بشارت
NoImage -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں ایک ٹریول ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر اکرم بشارت نے کہا ہے کہ ایم ڈی پی آئی اے کپٹن (ر) اعجاز ہارون کی خواہش اور پوری کوشش ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایر لائن ( پی آئی اے) کو نہ صرف خسارے سے نجادت دلائی جائے بلکہ اس کو بے مثال ایر لائنز کی صفوں میں شامل کیا جائے اور یہ کہ ان کی ان کوششوں اور کاوشوں کی ہم نہ صرف تائید کرتے ہیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ ہیں، تاہم بعض عناصر ذاتی مفاد کے لیے ان کا نام غلط طور پر استمال کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں اور کاوشوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں?اکرم بشارت نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے ایک مقامی افسر کی ہٹ دھرمی کے خلاف فرانسیسی عدالت میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد جب میں نے ایم ڈی پی آئی سے کراچی میں ملاقات کی تو انہوں نے میری تمام باتوں کو غور سے سنا اور مقامی افسر کو ہدایت کی کہ ذاتی عناد کی بنا پر امتیازی سلوک کا سلسلہ ختم کیا جائے، مگر ان کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں کیا گیا?اکرم بشارت نے کہا کہ میں نے ایم ڈی پی آئی اے سے ملاقات میں انہیں تمام حقائق سے آگاہ کر دیا تھا?انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ فرانس کے موقع پر تمام صورتحال سے ان کو آگاہ کیا جائے گا?