5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مانٹی کارلو ٹینس: سلچ، سونگا اور ٹامس برڈچ نے تیسرے راؤنڈ میں
NoImage -
مانٹی کارلو…موناکو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مارین سلچ، جو ولفریڈ سونگا اور ٹامس برڈچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے? مانٹی کارلو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کرویشیا کے مارین سلچ نے روس کے آئگور اینڈریو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدچھ سات، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے دی?فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے بھی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے اسپین کے نکولس ایلمارگو کو سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی، چیک ری پبلک کے ٹامس برڈچ اور اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو نے بھی تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالی فائی کرلیا?