5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شلپا سیٹھی کی اپنی سوانح حیات لکھنے کی تردید
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8627 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور برطانوی رئیلٹی شو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شلپا سیٹھی نے اپنی سوانح حیات کے حوالے سے ایک مشہور اشاعتی ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کی ہے?گذشتہ دنوں یہ خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں کہ شلپا سیٹھی نے ایک مشہور اشاعتی ادارے کے ساتھ اپنی سوانح حیات لکھوانے کا معاہدہ کیا ہے جس کے عوض وہ بھاری معاوضہ وصول کریں گی?شلپا سیٹھی کی سوانح حیات میں ان کی بالی ووڈ کی جدوجہد،برطانیہ کے رئیلٹی شو میں شرکت اور کامیابی اور بزنس وومین کی حیثیت سے تمام ادوار پر نظر ڈالی جانی تھی جس کہ عوض ملنے والا معاوضہ انہیں اس ضمن میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بنادیتا?تاہم شلپا سیٹھی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ایک اشاعتی ادارے نے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی زندگی میں آنے والے اچھے برے دور ایک اچھی سوانح حیات تخلیق کرواسکتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں?شلپا سیٹھی کے مطابق وہ اپنی سوانح حیات لکھنے کا ارادہ ضرور رکھتی ہیں لیکن فی الحال ان کی توجہ کا مرکز ان کی کرکٹ کی دنیا کی مصروفیات اور ان کے شوہر ہیں اور اس لیے وہ کسی دوسری جانب اپنا دھیان نہیں بٹانا چاہتیں?