5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تین روزہ قومی جوڈیشل کانفرنس16 اپریل سے شروع ہوگی
NoImage -
اسلام آباد . . . تین روزہ قومی جوڈیشل کانفرنس16 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے ? سپریم کورٹ سے جاری اعلامیئے کے مطابق جوڈیشل کانفرنس کا اہتمام لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے کیا ہے? کانفرنس کا افتتاح چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کریں گے?قومی جوڈیشل کانفرنس میں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ،چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان،اٹارنی جنرل آف پاکستان،ایڈووکیٹ جنرلز،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشن کے ممبران،نامور وکلا سمیت لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران شریک ہوں گے?