تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور:مستحق مریضوں کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

NoImage -
پشاور . . . پشاور میں دانتوں کے امراض میں مبتلا مستحق اور نادار مریضوں کے لئے مفت طبی کیمپ جاری ہے?کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کی بڑی تعداد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا? مستحق اور نادار مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں? اس موقع پر ڈاکٹر صالح خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں دانتوں کے امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس پر قابو پانے کے لئے عوام میں آگہی کی ضرورت ہے? ان کا کہنا تھا کہ علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے بھی اکثر مریض معالج سے رجوع نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے ایک نجی ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام پشاور میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے?کیمپ17 اپریل تک جاری رہے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.