5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سرحد بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،عوام ازیت سے دوچار
NoImage -
پشاور . . . ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور سمیت صوبے بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ازیت میں مبتلا کر رکھا ہے? پشاور کے شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے? دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے سے بڑھ گیا ہے? طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں کئی ٹیوب ویل بھی بند رہتے ہیں اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے? کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بجلی گائب ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے?