5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عالمی سطح پر ہومیوپیتھی سے آگاہی کے ہفتے کا انعقاد
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8629 -
برلن . . . فارن ڈیسک . . . عالمی سطح پر ہومیو پیتھی آگاہی کے لئے رواں ہفتے ’ورلڈ ہومیوپیتھی اوئرنیس ویک 2010‘ منایا جارہا ہے?طبی جریدے نیچرل نیوز کے مطابق ہفتے کا آغاز10اپریل2010 کو ہومیو پیتھی کے بانی سیموئیل ہنیمان کی255ویں سالگرہ سے کیا گیا? اس ہفتے کو دنیا کے چالیس ممالک بشمول پاکستان میں منایا جا رہا ہے?اس بار اس آگاہی کا نعرہ: ’جسم اور دماغ میں توازن کا قیام‘ ہے? برطانیہ میں30ہزار افراد نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی حمایت میں ایک یادداشت پر دستخط کیے جو وزیر اعظم برطانیہ اور پارلیمنٹ کو پیش کی جائے گی کہ وہ ہومیوپیتھی کو نیشنل ہیلتھ کیئر پروگرام کا حصہ بنائے?امریکا میں ہومیوپیتھی علاج کی انشورنش نہیں کی جاتی? یاد رہے کہ ہومیو پیتھی کے بانی سیموئیل اگرچہ ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر تھے لیکن انہوں نے اس طریقہ علاج کو اپنانے سے انکار کردیا تھا?