5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میکسیکو:منشیات کے خلاف آپریشن،مجموعی ہلاکتیں22ہزار ہو گئیں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8629 -
میکسیکو سٹی . . . فارن ڈیسک . . . میکسیکو میں منشیات کی جنگ میں22700افراد ہلاک کردیے گئے?امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق گزشتہ تین برس میں امریکی آپریشن میں تعاون کے بعد اب تک بھاری ہلاکتیں ہو چکی ہیں?اس ضمن میں 2009سب سے قاتل سال تھا جس میں 9635افراد ہلاک کردیے گئے،جب کہ 2007میں2837افراد مارے گئے?رواں برس جنوری سے مارچ تک3365افراد ہلاک ہوئے?2006 سے اب تک منشیات سے متعلقہ جرائم میں ایک لاکھ21ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم ان میں سے کتنے ملزموں پر عدالتی کارروائی ہوئی اس کے کوئی اعدادوشمار دست یاب نہیں? میکسیکو کی چیہواہوا Chihuahua ریاست ہلاکتوں کے لحاظ سے سرفہرست رہی جہاں2006سے اب تک6757لوگ مارے گئے?ریاست گزامین میں3136اور ریاست گیوریرو میں1826ہلاکتیں ہوئیں?