5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تاریخ میں پہلی بار دوران زچگی ماؤں کی ہلاکت میں کمی،رپورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8630 -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں دوران زچگی ماو?ں کی اموات میں سالانہ کمی دیکھنے میں آئی ہے?1980سے اب تک 40فی صد کمی ہوئی?2008میں ہلاکتوں کی تعداد342,900 جب کہ 1980 میں یہ تعداد526,300 تھی?یہ کمی گنجان آباد ممالک چین،بھارت،برازیل اور مصر میں بھی دیکھنے میں آئی?امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے یورپی طبی جریدے The Lancet میں شائع رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ2008میں ایک لاکھ بچوں کی پیدائش پر251ماو?ں کی موت واقع ہوئی? سب سے زیادہ اموات کی شرح افغانستان میں رہی جہاں ایک لاکھ زچگیوں کے دوران1575مائیں جاں بحق ہوئیں?سب سے زیادہ کمی اٹلی میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک لاکھ ڈلیوریز کے دوران صرف چار ہلاکتیں ہوئیں?امریکا میں 17،کینیڈا میں7اور میکسیکو میں52ہلاکتیں ہوئیں? 2008میں کل34300 ہلاکتوں میں نصف سے زیادہ اموات صرف چھ ممالک پاکستان،بھارت،نائجیریا،افغانستان،ایتھوپیا اور کانگو میں ہوئیں?