5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یاسر عرفات اور عمر گل کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیئے جائینگے، یاور سعید
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8630 -
لاہور . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر یاور سعید کا کہنا ہے کہ فٹنس اور ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا? سو فیصد فٹ کھلاڑی ہی ورلڈ کپ اسکواڈکا حصہ ہو گا? عمر گل اور یاسرعرفات کے مستقبل کا فیصلہ 20 اپریل ہو گا ?قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسسٹنٹ مینجرشفقت رانا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہو ئے یاورسعید نے کہا کہ عمر گل اور یاسرعرفات کے علاوہ کوئی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار نہیں ،ان دونوں بولرزکی فٹنس بہترہورہی ہے،میڈیکل بورڈ نے چارروز بعد ان کی انجریزکادوبارہ جائزہ لینے پرزوردیاہے?چیف سلیکٹر محسن خان کے ساتھ کپتان اورکوچ کی میٹنگ ہوگی جس کے بعدہی عمرگل اوریاسرکی ٹیم میں شمولیت یا متبادل کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گا ? یاور سعید سے محمد آصف کے وینا ملک کے ساتھ تنازعہ کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ کی گئی ? یاور سعید کا بار بار یہی کہنا تھا کہ یہ محمد آصف کا پرائیویٹ معاملہ ہے وہ اس پرزیادہ بات نہیں کرنا چاہتے ?یاورسعید کا کہنا تھا کہ 26 سال میں پہلی مرتبہ ایسے کیس سے واسطہ پڑا ہے ? وہ دیکھیں گے کہ یہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے یا نہیں ?یاور سعید نے دعوی کیا کہ انہوں نے جن کھلاڑیوں پرجرمانے کی سفارش کی تھی اب ان کے دل میں ان کھلاڑیوں کے خلاف کچھ نہیں ? انہوں نے کہاکہ کہ نئے کوچزنے نئی تیکنیک کے ساتھ ٹریننگ کرائی ہے جس سے مطمئنہیں ? تیاری اچھی ہے ویسٹ انڈیز میں ورلڈچیمپئین کی طرح اعزاز کا دفاع کریں گے?