5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ممتازدینی اسکالرڈاکٹراسراراحمدکے انتقال پر الطاف حسین کااظہارافسوس
NoImage -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تنظیم اسلامی کے بانی اورملک کے ممتاز دینی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمدکے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے?اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹراسراراحمد کے انتقال سے ملک ایک ممتازمبلغ اورمذہبی اسکالرسے محروم ہوگیا ہے?الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ڈاکٹراسراراحمد مرحوم کے اہل خانہ اورشاگردوں سمیت تمام عقیدت مندوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں? انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی? ڈاکٹراسراراحمد مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی? مقام عطاکرے اورسوگواروں کوصبرجمیل عطا کرے?