تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت:2004 سے حراستی ہلاکتوں میں41 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8630 -
نئی دہلی . . . جنگ نیوز . . . بھارت میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد گذشتہ چھ برس کے دوران حراستی ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے? ”ایشیئن سنٹر فار ہیومن رائٹس“ نے ”ٹارچر ان انڈیا 2010ء“ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2004ء کے بعد ملک میں زیر حراست ہلاکتوں کی تعداد میں 41.66 فیصد اضافہ ہوا? رپورٹ کے مطابق جیلوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں 70.72 اور پولیس حراست میں ہلاکتوں کی تعداد 12.60 فیصد اضافہ ہوا ہے? رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی زیر قیادت مخلوط حکومت عام شہریوں کو پولیس کے ہاتھوں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام ہوئی ہے? رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1999ء سے 2009ء کے عرصہ میں ریاست مہاراشٹر میں 246، اترپردیش میں 165، گجرات میں 139، مغربی بنگال میں 112، آندھرا پردیش میں 99، تامل ناڈو میں 93 اور آسام میں 91 افراد دوران حراست ہلاک ہوئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.