5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک میں جہاں ضرورت ہوں وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں، چوہدری شجاعت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8631 -
اسلام آباد…مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کو صوبے کا درجہ ملنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ پہلیپہلے ہزارہ کا مسئلہ حل کیا جائے پھر جنوبی پنجاب کا، ملک میں جہاں ضرورت ہوں وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں?اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری پرویز ال?ہی، سابق صدر فاروق لغاری اورامیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ جائز ہے ، ملک میں جہاں ضرورت ہو وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں?اس موقع پر چوہدری پرویز ال?ہی نے کہا کہ نوازشریف نے تیسری باروزیراعظم بننے کے لالچ میں پختونخوا تسلیم کیا?سابق صدر فاروق لغاری نے کہا کہ ہزارہ صوبے کے قیام کا مطالبہ جائز ہے?ان کا کہنا تھا کہ مطالبے کا مطلب نیا جناح پور،آزاد بلوچستان اور آزاد پختونستان نہ لیا جائے،ہم جناح پور،آزادبلوچستان اورپختونستان کی حمایت نہیں کررہے?